Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

شخص دینی معاملات کےمتعلق چالیس(40)حدیثیں  یاد کر کے میری امت تک پہنچا دے گا اللہ پاک (قیامت کےدن) اس کو اس شان کے ساتھ اٹھائے گاکہ وہ فقیہ  ہوگا اور میں  قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا اور اسکے لئے گواہی دوں گا۔ ([1]) (2)فرمایا: اللہ پاک اسکوتَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔([2]) ٭حدیث،حُضورِ اقدسصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےقول، فِعل،حال اورتقریر کو کہتے ہیں۔([3]) ٭اس علم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر ساری امت میں اس کا عالم نہ پایا جائے تو ساری امت گنہگار ہوگی۔([4])٭قرآن مجید کی طرح حدیث رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی احکام شریعت کا بنیادی ماخذ ہے۔٭حدیث کی رہنمائی کے بغیر احکام الٰہی کی تفصیلات جاننا اور آیات قرآنی کا منشاومراد سمجھنا ممکن نہیں۔٭بہت سے قرآنی احکام ایسے ہیں  کہ جن کی وضاحت حدیث سے ہوتی ہے۔([5])٭قرآن مجید کے بعد احکامِ شریعت کی دلیل بننے میں  حدیث ہی کا درجہ ہے۔ ٭قرآن مجید و حدیث دونوں ہی دین اسلام کی مرکزی بنیاد اور احکامِ شرع کی مضبوط دلیلیں  ہیں۔([6])٭بغیر احادیث ِرسول پر ایمان



[1]    مشکاۃ ،کتاب العلم،۱/۶۸،حدیث: ۲۵۸

[2]    ترمذی،کتاب العلم، باب ماجاء فی الحثالخ،۴/۲۹۸،حدیث:۲۶۶۵

[3]    نزہۃ القاری ،۱/۸۷

[4]    نصاب اصول حدیث مع افادۃ رضویہ،۲۸

[5]    منتخب حدیثیں، ص۱۱

[6]    منتخب حدیثیں، ص۳۰