Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ                      اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ

ہو نہ ہو آج کچھ مِرا ذکر حُضور میں ہوا

 

ورنہ مِری طرف خوشی دیکھ کےمسکرائی کیوں

(حدائقِ بخشش ،ص۹۷)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہایک بار پھر خوشی کےدن آنے لگے،ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّبکی آمدآمد ہے۔ اِس ماہِ مُبارَک میں عِبادت کا بیج بویا جاتا ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں نَدَامت کےاشکوں سے آبپاشی کی جاتی اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے۔

تین ماہ کے روزے

رَجَبُ الْمُرَجَّب کے قَدر دانو! تعلیم و تعلُّم (یعنی سیکھنےاورسکھانے)اور کسبِ حَلال میں رُکاوٹ نہ ہو، ماں باپ بھی بے سبب منع نہ کریں،کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوتی ہو تو جلدی جلدی اور بہت جلدی مسلسل تین ماہ کےیا رَمَضانُ الْمُبارَک کےمکمَّل فرض روزوں کے ساتھ ساتھ جس سے جتنے بن پڑیں اُتنے نفل روزوں کے لیے کمر بستہ ہوجائے، سحری اور اِفطار میں کم کھا کر پیٹ کا قفلِ مدینہ بھی لگائے۔ کاش ! ہر گھر میں اور میرے جملہ مَدَارِسُ ا لمدینہ اور تمام جامِعاتُ المدینہ میں روزوں کی بہاریں آجائیں، بس پہلی رجب شریف سے ہی روز و ں  کا آغاز فرمادیجئے۔

رجب کے ابتدائی تین روزوں کی فضیلت

            رَجب شریف کےابتدائی تین روزوں کے فضائل کی بھی کیا بات ہے!حضرتِ