Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Yasin Ayat 75 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳥ
اٰیاتہا 83

Tarteeb e Nuzool:(41) Tarteeb e Tilawat:(36) Mushtamil e Para:(22-23) Total Aayaat:(83)
Total Ruku:(5) Total Words:(807) Total Letters:(3028)
75

لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْۙ-وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ(75)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہ معبوداِن کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ لوگ خودان معبودوں کیلئے حاضر ِ خدمت لشکربنے ہوئے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ: وہ معبودان کی مدد نہیں  کرسکتے۔} یعنی مشرکوں  کا اپنے معبودوں  سے مدد کی توقع رکھنا بیکار ہے، ان کے معبود ان کی مدد کر سکتے ہیں  اور نہ ہی ان سے عذاب دور کر سکتے ہیں  کیونکہ وہ جَماد ،بے جان بے قدرت اور بے شعور ہیں  اور الٹا معاملہ یہ ہے کہ یہ بت پرست خود اپنے معبودوں  کی حفاظت کیلئے ان کے لشکر بنے ہوئے ہیں جو بتوں  کی خدمت کے لئے موجود رہتے ہیں ۔ دوسرا معنی یہ کیا گیا ہے کہ آخرت میں کافروں  کے ساتھ ان کے بت بھی گرفتار کرکے حاضر کئے جائیں  گے اور سب جہنم میں  داخل ہوں  گے، بت بھی اور ان کے پجاری بھی۔ یاد رہے کہ بتوں  کا جہنم میں  داخلہ اپنے پجاریوں  کو عذاب دینے کے لئے ہو گا اور پجاریوں  کا داخلہ عذاب پانے کے لئے ہو گا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links