Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Yasin Ayat 65 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳥ
اٰیاتہا 83

Tarteeb e Nuzool:(41) Tarteeb e Tilawat:(36) Mushtamil e Para:(22-23) Total Aayaat:(83)
Total Ruku:(5) Total Words:(807) Total Letters:(3028)
65

اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(65)
ترجمہ: کنزالعرفان
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ: آج ہم ان کے مونہوں  پر مہر لگادیں  گے۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ ابتداء میں  کفار اپنے کفر اور رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے کا انکار کریں  گے اورکہیں  گے ،ہمیں  اپنے رب اللہ کی قسم کہ ہم ہرگز مشرک نہ تھے،تو اللہ تعالیٰ ان کے مونہوں  پر مہر لگا دے گا تاکہ وہ بول نہ سکیں  ،پھران کے دیگر اَعضاء بول اٹھیں  گے اور جو کچھ ان سے صادر ہوا ہے سب بیان کردیں  گے تاکہ انہیں  معلوم ہو جائے کہ وہ اَعضا جو گناہوں  پر ان کے مددگار تھے وہ ان کے خلاف ہی گواہ بن گئے۔( خازن ، یس ، تحت الآیۃ : ۶۵، ۴ / ۱۰، مدارک ، یس ، تحت الآیۃ : ۶۵ ، ص۹۹۲، جلالین ، یس ، تحت الآیۃ : ۶۵، ص۳۷۲، ملتقطاً)

قیامت کے دن انسان کی اپنی ذات ا س کے خلاف گواہ ہو گی:

             معلوم ہوا کہ بندہ اپنے جسم کے جن اَعضاء سے گناہ کرتا ہے وہی اَعضاء قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دیں  گے اور اس کے تمام اعمال بیان کر دیں  گے اور ا س کی ایک حکمت یہ ہے کہ بندے کی ذات خود اس کے خلاف حجت ہو، جیساکہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ایک طویل حدیث کے آخر میں  ہے کہ بندہ کہے گا: اے میرے رب!میں  تجھ پر،تیری کتاب پر اور تیرے رسولوں  پر ایمان لایا،میں  نے نماز پڑھی،روزہ رکھا اور صدقہ دیا، وہ بندہ اپنی اِستطاعت کے مطابق اپنی نیکیاں  بیان کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا’’ابھی پتا چل جائے گا ،پھر ا س سے کہا جائے گا :ہم ابھی تیرے خلاف اپنے گواہ بھیجتے ہیں  ۔وہ بندہ اپنے دل میں  سوچے گا :میرے خلاف کون گواہی دے گا؟پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کی ران،اس کے گوشت اور ا س کی ہڈیوں  سے کہا جائے گا : تم بولو۔ پھر اس کی ران،اس کا گوشت اور ا س کی ہڈیاں  ا س کے اعمال بیان کریں  گی اور یہ اس لئے کیا جائے گا کہ خود اس کی ذات اس کے خلاف حجت ہو اور یہ بندہ وہ منافق ہو گا جس پر اللہ تعالیٰ ناراض ہو گا۔( مسلم، کتاب الزہد والرقائق، ص۱۵۸۷، الحدیث: ۱۶(۲۹۶۸))

            یاد رہے کہ مونہوں  پر لگائی جانے والی مہر ہمیشہ کے لئے نہ ہو گی بلکہ اعضا کی گواہی لے کر توڑ دی جائے گی، اس لئے وہ دوزخ میں  پہنچ کر شور مچائیں گے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links