Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 18 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
18

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں کو تابع کردیا کہ وہ شام اور سورج کے چمکتے وقت تسبیح کریں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ: بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں  کو تابع کردیا۔} یعنی اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں  کو حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تابع کر دیا کہ جب شام اور سورج کے چمکتے وقت حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تسبیح کرتے تو پہاڑ بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ مل کر تسبیح کرتے۔ (خازن، ص، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴ / ۳۲، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۰۱۷، ملتقطاً)

{بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ: شام اور سورج کے چمکتے وقت۔} اس آیت میں  اِشراق و چاشْت کی نماز کا ثبوت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ایک مرتبہ لوگوں  سے فرمایا’’کیا تم قرآنِ پاک میں  چاشت کی نماز کا ذکر پاتے ہو؟انہوں  نے جواب دیا: نہیں ۔ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: ’’اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ‘‘ اور فرمایا کہ حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام چاشت کی نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔ ایک عرصے سے میرے دل میں  چاشت کی نماز کے بارے میں  کچھ الجھن تھی یہاں  تک کہ میں  نے اس کا ذکر اس آیت ’’یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ‘‘ میں  پا لیا۔( تفسیرکبیر، ص، تحت الآیۃ: ۱۸، ۹ / ۳۷۵)

اِشراق و چاشت کی نماز کے فضائل:

            آیت کی مناسبت سے یہاں  اِشراق و چاشت کی نماز ادا کرنے کے دو فضائل ملاحظہ ہوں ،

(1)… حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی ،پھر وہ سورج طلوع ہونے تک بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہا،پھر اس نے دو رکعت نماز پڑھی تو اسے حج اور عمرے کا پورا پورا ثواب ملے گا۔( ترمذی،کتاب السفر،باب ذکر ما یستحبّ من الجلوس فی المسجد بعد صلاۃ الصبح۔۔۔الخ،۲ / ۱۰۰،الحدیث:۵۸۵)

(2)… حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے چاشت کی نماز کی بار ہ رکعتیں  پڑھیں  ، اس کے لئے اللہ تعالیٰ جنت میں  سونے کا محل بنا دے گا۔( ترمذی، کتاب الوتر، باب ما جاء فی صلاۃ الضحی، ۲ / ۱۷، الحدیث: ۴۷۲)

            اللہ تعالیٰ ہمیں  بھی اِشراق اور چاشت کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links