Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 9 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
9

قُلْ اَىٕنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِیْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ تَجْعَلُوْنَ لَهٗۤ اَنْدَادًاؕ-ذٰلِكَ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ(9)
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ: کیا تم اس (اللہ ) کے ساتھ کفر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین بنائی اور تم اس کیلئے شریک ٹھہراتے ہو ۔وہ سارے جہانوں کا رب ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} اس سے پہلے آیت نمبر6 میں  بتایا گیا کہ لوگوں  کا معبود صرف ایک ہے اور اب اس آیت سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ معبود ہونے میں  اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں  ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کافروں  سے ارشاد فرما دیں  کہ کیا تم اس عظمت و شان والے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا انکار کر کے اس کے ساتھ کفر کرتے ہو جس نے اپنی قدرت اور حکمت سے اتنی بڑی زمین کو صرف دو دن میں  بنا دیا اور تم بتوں  اور بے جان مورتیوں  کو ایسی قدرت اور حکمت والے رب تعالیٰ کاشریک ٹھہراتے ہو حالانکہ اس کا کوئی شریک ہونا ممکن ہی نہیں  اور وہ سارے جہانوں  کا رب ہے تو اس کی مخلوق میں  سے کوئی اس کا شریک کس طرح ہو سکتا ہے ۔یاد رکھو کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی عبادت کا مستحق ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں  کیونکہ سب اس کی مخلوق اور ا س کی مِلکیَّت ہیں ۔( تفسیرکبیر، فصلت، تحت الآیۃ: ۹، ۹ / ۵۴۳-۵۴۴، روح البیان، حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۹، ۸ / ۲۳۲، ملتقطاً)

            نوٹ:یاد رہے کہ زمین کو دو دن میں  پیدا فرمانا حکمت کے پیش ِنظر ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کی قدرت ایسی ہے کہ وہ چاہتا تو ایک لمحے سے بھی کم میں  پوری زمین بنادیتا ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links