DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Az Zukhruf Ayat 4 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89

Tarteeb e Nuzool:(63) Tarteeb e Tilawat:(43) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(89)
Total Ruku:(7) Total Words:(939) Total Letters:(3549)
4

وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ(۴)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں یقینا بلندی والا، حکمت والا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان
{وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا: اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں  ہے۔} یعنی بے شک قرآن پاک ہمارے پاس سب کتابوں  کی بنیاد لوحِ محفوظ میں  موجود ہے اور اے اہلِ مکہ !تم اگرچہ قرآنِ پاک کو جھٹلاتے رہو (لیکن اس سے کوئی فرق نہیں  پڑتا) کیونکہ ہمارے نزدیک ا س کی شان بہت بلند ہے اور یہ تمام کتابوں  سے اشرف و اعلیٰ ہے کیونکہ سب اس جیسی کتاب لانے سے عاجز ہیں  اور یہ حکمت والا کلام ہے۔( خازن، الزخرف، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۱۰۱، مدارک، الزخرف، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۰۹۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links