DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah At Tur Ayat 43 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﳸ
اٰیاتہا 49

Tarteeb e Nuzool:(76) Tarteeb e Tilawat:(52) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(49)
Total Ruku:(2) Total Words:(342) Total Letters:(1309)
42-43

اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًاؕ-فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ(۴۲)اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(۴۳)
ترجمہ: کنزالعرفان
یا وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں تو کافر خودہی (اپنے) فریب کا شکار ہونے والے ہیں ۔ یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے؟ اللہ ان کے شرک سے پاک ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا: یا وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ مشرکین زبانی طور پر ہی آپ کی مخالفت نہیں  کرتے بلکہ وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں  اور دارُالنَّدْوَہ میں  جمع ہو کر اللہ تعالیٰ کے حبیب نبی، ہادیٔ برحق صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نقصان پہنچانے اور قتل کرنے کے مشورے کررہے ہیں  تو کافر خود ہی اپنے فریب کا شکار ہونے والے ہیں  اور ان کی دھوکہ دہی اور فریب کا وبال اُنہیں  پرپڑے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مشرکین کے فریب سے محفوظ رکھا اور بدر میں  مشرکین کو ہلاک کر دیا۔( روح البیان، الطور، تحت الآیۃ: ۴۲، ۹ / ۲۰۴، جلالین، الطور، تحت الآیۃ: ۴۲، ص۴۳۷، ملتقطاً)

{ اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ: یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے؟} یعنی کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ مشرکین کا کوئی اور خدا ہے جو انہیں  روزی دیتا ہو اور انہیں  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا سکتا ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود ہی نہیں  ہے اوراللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۴۳، ۴ / ۱۸۹، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۴۳، ص۱۱۷۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links