Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Tur Ayat 10 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(76) | Tarteeb e Tilawat:(52) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(49) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(342) | Total Letters:(1309) |
{ یَوْمَ تَمُوْرُ
السَّمَآءُ مَوْرًا:
جس دن آسمان سختی سے ہلے گا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عذاب
نازل ہونے کا وقت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ وہ عذاب ا س دن ضرور واقع
ہو گا جس دن آسمان چکی کی طرح گھومیں گے اور اس طرح ڈولنے
لگیں گے جس طرح کشتی اپنے سواروں کے ساتھ ڈولتی ہے اور ایسی
حرکت میں آئیں گے کہ اُن کے اَجزاء بکھر
جائیں گے اور پہاڑ تیزی سے ایسے چلیں گے جیسے کہ غبار ہوا
میں اُڑتا ہے اور یہ قیامت کے دن ہوگا۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۴ / ۱۸۶-۱۸۷، جلالین، الطور، تحت
الآیۃ: ۹-۱۰، ص۴۳۵، ملتقطاً)
{ فَوَیْلٌ
یَّوْمَىٕذٍ:تو اس دن خرابی ہے۔} اس
آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن وہ عذاب واقع ہو گا تو اس
دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کے رسولوں کو جھٹلاتے رہے اور
وہ اپنے کفر و باطل کے شغل میں پڑے کھیلتے رہے۔(ابو سعود، الطور، تحت الآیۃ: ۱۱-۱۲، ۵ / ۶۳۶، جلالین، الطور، تحت
الآیۃ: ۱۱-۱۲، ص۴۳۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.