DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Mudassir Ayat 46 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴎ
اٰیاتہا 56

Tarteeb e Nuzool:(4) Tarteeb e Tilawat:(74) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(56)
Total Ruku:(2) Total Words:(288) Total Letters:(1023)
40-47

فِیْ جَنّٰتٍﰈ یَتَسَآءَلُوْنَۙ(۴۰)عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ(۴۱)مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲)قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳)وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ(۴۴)وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَۙ(۴۵)وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ(۴۶)حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ(۴۷)
ترجمہ: کنزالایمان
باغوں میں پوچھتے ہیںمجرموں سےتمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئیوہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھےاور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھےاور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہےیہاں تک کہ ہمیں موت آئی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فِیْ جَنّٰتٍﰈ یَتَسَآءَلُوْنَ: باغوں  میں  ہوں  گے۔ وہ پوچھ رہے ہوں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی 7آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ ایمان والے آخرت میں  باغوں  میں  ہوں  گے اور جب جہنم میں  داخل ہونے والے مومن اس سے نکل جائیں  گے تو جنتی کافروں  سے ان کا حال پوچھیں  گے کہ تمہیں  کون سی چیزدوزخ میں  لے گئی؟وہ انہیں  جواب دیتے ہوئے کہیں  گے:ہم دنیا میں نماز پڑھنے والوں  میں  سے نہیں  تھے کیونکہ ہم نماز کے فرض ہونے کا اعتقاد نہیں رکھتے تھے اور مسلمانوں  کی طرح مسکین پر صدقہ نہیں  کرتے تھے اور اللّٰہ تعالیٰ کی آیات کے بارے میں  بیہودہ فکر کرنے والوں  کے ساتھ بیٹھ کر بیہودہ باتیں  سوچتے تھے اور ان کے بارے میں جھوٹی باتیں  بولتے تھے اور ہم انصاف کے اس دن کو جھٹلاتے رہے جس میں  اعمال کا حساب ہوگا اور ان کی جزا دی جائے گی ،یہاں  تک کہ ہمیں  موت آئی اور ہم ان مذموم افعال کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے جہنم میں  داخل ہو گئے۔( مدارک،المدثر،تحت الآیۃ:۴۰-۴۷،ص۱۳۰۰-۱۳۰۱، جلالین مع صاوی، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۷، ۶ / ۲۲۷۳ -۲۲۷۴، روح البیان، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۷، ۱۰ / ۲۴۰، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links