Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
ہیں، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! چند ضروری اعلانات سن لیجیے، ہر ہفتے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد 8 بجے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مدنی مذاکرہ ہو گا، جس میں امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں حضرت سفیان ثوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے 87 ارشادات رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً: واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Share) کیجیے! * حضرت خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ؛دنیا بھر میں جن کی ولایت کا چرچہ ہے ، لوگ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے عقیدت رکھتے ہیں اور آپ کے مَزار پر حاضری دیتے ہیں ، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مقام و مرتبہ اور آپ کی سیرتِ مبارکہ کے روشن پہلوؤں کو جاننے کے لیے مکتبۃ ُالمدینہ کے 2 رسائل کا مطالعہ