Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رجب شریف کی 6 تاریخ کو بَرّ صغیر (Subcontinent)کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا یومِ عرس شریف ہوتا ہے۔
آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 537 ہجری میں پیدا ہوئے* نامِ پاک :حَسَن ہے جبکہ غریب نواز، سلطانُ الہند، وارثُ النّبی، عطائے رسول وغیرہ مشہور اَلْقَاب ہیں ([1])*آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ والِد اور والدہ دونوں کی طرف سے سَیّد زادے ہیں ([2]) * ظاہری و باطنی علوم حاصِل کرنے کے بعد ہند کے علاقے اجمیر میں عِلْم و معرفت کا فیضان تقسیم کرتے ہوئے 96 سال کی عمر میں ، 6رجب،627 ہجری، بروز پیر شریف، صبح فجر کے وقت انتقال فرما گئے۔انتقال کے وقت آپ رَحمۃُاللہ علیہ کی نورانی پیشانی پر لکھا تھا: ھَذَا حَبِیْبُ اللہ مَاتَ فِی حُبِّ اللہ یعنی اللہ کا مَحْبُوب بندہ، محبّتِ الٰہی میں وِصَال کر گیا۔([3])
تمام عاشقانِ خواجہ ، خواجہ حضور کے عرس مبارک کا اہتمام کیجیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر عرسِ خواجہ حضور کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن سے ہو سکے اِن اجتماعات میں شرکت کیجیے گا، اللہ پاک ہمیں اولیا کے فیضان سے حصّہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد