Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
ہوئے نامور بے نشان کیسے کیسے زمین کھا گئی نوجوان کیسے کیسے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
نیو ائیر نائِٹ(New Year Night) اور طوفانِ بدتمیزی
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بات سچ ہے، موت آنی ہے ، آنی ہی آنی ہے۔ یہ کسی طرح بھی ٹالی نہیں جا سکتی۔ ہم یہ بات جانتے ہیں، پِھر بھی دُنیا کے کھیل تماشوں میں لگے رہتے ہیں *کبھی سوشل میڈیا(Social media)*کبھی پکنک(Picnic) *کبھی بےجا ہوٹلنگ(Hotelling) *کبھی دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں کی بیٹھک *اب تَو بلکہ یکم جنوری آنے والی ہے، نیو ائیر نائٹ(New Year Night) ...!!آہ! جُونہی نیا سال آتا ہے، نوجوان وہ اُدَھم مچاتے ہیں کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!!
ہونا تو یہ چاہیے کہ نیا سال شروع ہو تو ہم موت کی فِکْر کریں، پچھلے سال کا جائزہ لیں، نیکیاں کرنے میں جو کمی رہ گئی، اُسے پُورا کرنے کی سوچیں، جو گُنَاہ کر بیٹھے، اُن سے توبہ کریں مگر افسوس! نئے سال کی ابتدا ہی گُنَاہوں اور بُرے کاموں سے کی جاتی ہے۔ 31 دسمبر کی رات کو 12 بجتے ہی نیو ائیر نائٹ(New Year Night) کے نام پر طوفانِ بدتمیزی برپا ہوتا ہے*بالخصوص نوجوان تو کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں *ناچ گانے کی محفلیں سجتی ہیں *شراب پی جاتی ہے * جُوا کھیلا جاتا ہے * رات کو 12 بجتے ہی کروڑوں روپے آتش بازی (Fireworks)کے نام پر جلا کر راکھ کر دیے جاتے ہیں * ہوائی فائرنگ ہوتی ہے * منچلے نوجوان سٹرکوں پر اُودھم مچاتے ہیں * کئی نوجوان تَو وَن وِیلنگ (One Wheeling) کرتے ہوئے موت کے گھاٹ بھی اُتر جاتے ہیں * یونہی