Maut Ke Beshumaar Asbab

Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab

جائزہ لینا چاہیے، مثلاً: ہم غور کریں کہ پچھلی مرتبہ جب نیا سال شروع ہوا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک ہم کتنی نیکیاں کمانے میں کامیاب ہو سکے؟ آہ! اَعْمَال نامے میں کتنے گُنَاہوں کا اِضَافہ کر بیٹھے...! * نئے سال کی ابتدا کے موقع پر ہم اپنے گُنَاہوں سے توبہ کریں * نیا سال شروع ہو رہا ہے، نئے سال کی ابتدا نیکیوں سے کی جائے * ذِکْرُ اللہ سے کی جائے * نعت خوانی سے کی جائے * سجدوں سے کی جائے * یہ نیا سال مِل جانا، زِندگی کے اتنے لمحات نصیب ہو جانا، یہ بھی تو اللہ پاک کی نعمت ہے، اس کا شکر ادا کیا جائے * نئے سال کے نئے اَہْداف بنائے جائیں، اچھی اچھی نیّتیں کی جائیں مثلاً *اس آنے والے نئے سال میں اتنی تِلاوت کروں گا *اتنے درودِ پاک پڑھوں گا *اب ساری نمازیں پڑھوں گا *اگر قضا نمازیں ہیں تو انہیں جلد سے جلد ادا کر لینے کی نیّت کی جائے *رمضان شریف آنے والا ہے، اعتکاف کی نیّت کر لی جائے *ہر ماہ قافلے میں سَفَر کی نیّت کی جائے *نیک اَعْمال کا رسالہ روزانہ پابندی کے ساتھ پُر کرنے کی نیّت کی جائے *ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے میں پابندی کے ساتھ شرکت کی نیّت کی جائے۔

نیو ائیر نائٹ اور مدنی مذاکرہ

نیو ائیر نائٹ (New Year Night)کو نیکیوں میں گزارنے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری   دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ   اس رات کوعموماًمدنی چینل پر بَراہِ راست(Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، اِس مدنی مذاکرے میں حاضِری کی نیّت فرما لیجیے۔اے کاش! ہمیں غفلت سے بیداری نصیب ہو