Maut Ke Beshumaar Asbab

Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab

جائے، اللہ پاک ہم سب کو نیک بننے، نیکیاں کرنے اور وقت کی قدر جاننے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیج بونے کا مہینا

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! رَجَب شریف کی آمد ہے، یہ نیکیوں کا مہینا ہے۔اس میں خوب عبادت کیجیے!*نفل روزےرکھنے کا اہتمام کیجیے، حدیث ِپاک کے مُطَابِق رَجَب کے پہلے دِن کا روزہ 3سال ، دوسرے دِن کا رَوزہ 2 سال کااور تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے، پھر ہر دِن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے ۔ ([1])

 لہٰذا جلدی کیجیے! رمضان کا انتظار مت کیجیے! آج اور ابھی سے ہی نیکیاں کرنا شروع کر دیجیے! صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: رَجَب بیج بونے کا مہینا ہے، شعبان پانی دینے کا اور رَمضان شریف فصل کاٹنے کا مہینا ہے،یعنی رَجَب میں نوافِل میں خوب کوشش کرو! شعبان میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رَمْضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو! ([2])

میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں  مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولا

بَراءَت دے عذابِ قبر سے، نارِ جہنّم سے مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولا

عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل    رجب     کا    واسطہ     دیتا   ہوں   فرما   دے   کرم   مولا([3])

اللہ پاک ہمیں کثرت کے ساتھ نیکیاں کرنے والا ، نیکیوں میں دل لگانے والا بننے کی


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:311-312، حدیث:5051۔

[2]...مراۃ المناجیح، جلد:2، صفحہ:330 بتغیر ۔

[3]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:98۔