Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
ان کے ساتھ چل پڑا۔ باہَر ایک اسلامی بھائی فیضانِ سنّت سے دَرْس دے رہے تھے، دوسرے اسلامی بھائیوں کی طرح میں بھی دَرْس سننے میں مصروف ہوگیا،دَرْس سُن کر میرا دِل چوٹ کھا گیا، میں نے سچے دِل سے توبہ کی اور اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کر لی، جس کی بدولت کبھی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سَعَادَت تو کبھی قافلوں میں عاشِقانِ رَسول کے ساتھ سَفَر نصیب ہونے لگا۔رَفْتہ رَفْتہ میں دِینی ماحول کے قریب سے قریب تَر ہوتا چلا گیا، بالآخر ہوٹلوں کی زِیْنَت بننے والا نوجوان چوک دَرْس کی برکت سےآج اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کے ساتھ مَسْجِد میں وقت گزارنے والابن گیا۔([1])
عطائے حبیبِ خدا دینی ماحول ہے فَیضانِ غوث و رضا دینی ماحول
سَنور جائے گی آخرت ان شاء اللہ تم اپنائے رکّھو سدا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نیک اعمال(Naik Amal) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو!نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal) یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ* گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے ہر ماہ کے مُطَابِق خانے