Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
ہیں کہ ان کا آج کا دِن کل جیسا گزرے (یعنی وہ ہر دِن نیکیوں میں کچھ نہ کچھ اِضافہ ہی کرتے ہیں)۔ ([1])
کاش! ہمیں بھی نصیحت ملے، ہم بھی عبرت لیں، فِکْرِ آخرت اپنائیں، ایک سال تو ختم ہونے کے قریب ہے، آیندہ سال ہم بدل جائیں، اپنے اخلاق، کردار، عادات میں تبدیلی لائیں، نیا سال اچھے انداز میں، گُنَاہوں سے بچتے ہوئے، نیکیوں میں گزارنے کی کوشش کریں۔
پیارے اسلامی بھائیو! سال بدلتے ہیں، کاش! اِس سال صِرْف سال نہ بدلے، ہم بھی بدل جائیں، کاش! ہم عِبْرت لیں، سال بدل رہا ہے، ہم بھی اپنی عادتیں بدلیں، گُنَاہوں کی عادَت ہے تو توبہ کر لیں* نمازیں نہ پڑھنے کی عادَت ہے تو پانچوں وقت کی نماز پابندی سے با جماعت پڑھنے والے بن جائیں* تَہَجُّد کی عادَت اپنا لیں* اِشراق، چاشت اور اَوَّابین کے نوافِل پڑھنے کی عادَت بنا لیں* درودِ پاک کی کثرت کیا کریں* قافلوں میں سَفَر کو مَعْمُول بنائیں* اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لینے اور نیک اَعْمَال کا رسالہ پُر کرنے کی عادَت بنا لیں * نیکی کی دعوت دینے والے بنیں* سنّتوں بھرا لباس اپنائیں* سنّت کے مطابق زلفیں رکھ لیں* داڑھی شریف سجا لیں * عمامے کا تاج سجا لیں* غصہ کرنے کی عادَت ہے تو حِلْم اپنا لیں* حسد، تکبر، خود پسندی وغیرہ باطنی امراض سے دِل صاف کریں* اچھی عادات اپنائیں، اچھے انداز اپنائیں اور جنّت میں لے جانے والے کاموں میں مَصْرُوف ہو جائیں۔ کاش! سال بدلنے کے ساتھ ہم بھی بدل جائیں۔
نیو ائیر نائٹ (New Year Night)میں کرنے کے کام
پیارے اسلامی بھائیو! نیا عیسوی سال شروع ہو رہا ہے * اس موقع پر اپنے اَعْمَال کا