Maut Ke Beshumaar Asbab

Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab

انتقال ہو گیا۔ اب سوچنے کی بات ہے؛ بچے کو اُٹھایا کس نے ہو گا؟ صَحْرائی جانوروں سے بچایا کس نے ہو گا؟ پرورش کس نے کی ہو گی...؟

ہمارے گھروں میں بچے موجود ہیں* پرورِش بھی پا رہے ہیں* کچھ ظاہِری اسباب موجود ہیں* دیکھ بھال کرنے کے لیے ماں موجود ہے* کما کر لانے کے لیے والِد صاحِب موجود ہیں، اُس بچے کے پاس بیچ صَحْرا میں کون تھا؟ کوئی نہیں تھا۔ پِھر بھی وہ بچہ زِندہ بچ گیا اور سالہا سال کی زندگی گزار کر بُڑھاپے کو بھی پہنچ گیا۔

پتا چلا؛ اسباب کے مُحْتَاج ہم لوگ ہیں، وہ مالِکِ کریم قادِرِ مُطلَق ہے، بظاہِر جہاں سب اَسْباب (Reasons)ختم ہو جاتے ہیں، اُس کی قُدْرت وہاں بھی اسباب پیدا فرما دیتی ہے۔

وہ ہے منزہ شرکت سے                پاک سکون و حرکت سے

کام ہیں اس کے حکمت سے             کرتا ہے سب قدرت سے

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ آمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بڑی عمر کو پہنچنا بھی قدرت کی نشانی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارا یہ جو 5، 6 فِٹ کا وُجُود ہے نا، اِس پر بھی اللہ پاک کی قُدْرت ہی کام کرتی ہے، ہمارا اِس پر بھی اِخْتیار نہیں چلتا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ نُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہم ماؤں کے پیٹ میں جسے چاہتے ہیں اُسے ایک مُقَرَّر مدت تک ٹھہرائے


 

 



[1]...سامانِ بخشش، صفحہ:32۔