Maut Ke Beshumaar Asbab

Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: دَرْس

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! آج کے اِس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی اُمّت کو نیک نمازی، سُنّتوں کا پابند بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام درسبھی ہے۔

مسجد، چوک، مارکیٹ خصوصاً گھر میں جہاں جہاں موقع ملے درس دینے کی کوشش کیجیے! دے نہ سکیں تو اِس میں شِرکت کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین سیکھنے کا موقع ملے گا * مسجد درس میں شامل ہونے کی صورت میں اتنی دَیْر مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا *نیک صحبت میں بیٹھنا نصیب ہو گا *گھر سے ہی دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر کے چلیں گے تو راہِ عِلْمِ دِین میں چلنے کا ثواب ملے گا * اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مخلوقات حتی کہ دریا کی مچھلیاں بھی دُعا کریں گی۔آئیے ! ترغیب کے لیے ایک مَدَنی بہار سنتے ہیں:

ہوٹل کی زینت بننے والانوجوان

حیدرآباد، سندھ کے مقیم ایک اسلامی بھائی اپناواقعہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں:ایک دن میں کسی ہوٹل پر بیٹھا چائے پی رہا تھا کہ سُنّتوں بھرا لِباس پہنے ایک اسلامی بھائی میرے قریب آئے اور گرم جوشی سے ہاتھ ملایا اور بولے: پیارے بھائی! باہَر چوک دَرْس ہو رہا ہے۔ آپ چند منٹ عِنَایَت فرما دیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ڈھیروں نیکیوں کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔ میں ان کی خوش اَخلاقی و ملنساری سے متاثّر (Impress)ہو کر ہاتھوں ہاتھ