Maut Ke Beshumaar Asbab

Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab

انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس محفل میں پہنچی تو 27نوجوان فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے چکے تھے جبکہ جو زندہ بچے تھے وہ بھی بری طرح تڑپ رہے تھے ۔ پولیس نے فوری طور پر زندہ بچ جانے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا ۔ یوں ریلوے کالونی میں رمضان کے مقدس مہینے میں سجنے والی رقص و سرور کی محفل موت کی محفل بن گئی اور36 نوجوان زہریلی شراب کے گھاٹ چڑھ گئے ۔([1])

وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی محل بھی      جہاں تاک میں ہر گھڑی ہو اَجَل بھی

بس اب اپنے اس جہل سے تُو نکل بھی    یہ جینے کا انداز اپنا بدل بھی

جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے             یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

نیوائیر نائِٹ شبِ عِبْرت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! نیو ائیر نائٹ شبِ غفلت نہیں بلکہ شبِ عبرت ہے۔ جی ہاں! دِن رات کا آنا جانا، سورج کا نکلنا، پھر ڈُوب جانا، دِن، ہفتے، مہینے اور سالوں کا گزرتے جانا موت کا قاصِد ہے، اس میں بھی سامانِ عبرت ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ(۶)(پارہ:30 ،سورۂ انشقاق:6)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے انسان! بیشک تو اپنے ربّ کی طرف دوڑنے والا ہے پھر اس سے ملنے والا ہے۔

* حضرت فُضَیْل   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ایک شخص سے پوچھا: تمہاری عمر کتنی ہو گئی؟ کہا: 60 سال۔ فرمایا: 60 سال سے تم اللہ پاک کی طرف سَفَر کر رہے ہو، عنقریب اس کی بارگاہ


 

 



[1]...برائیوں کی ماں، صفحہ:14-15۔