Maut Ke Beshumaar Asbab

Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab

نیو ائیر نائٹ(New Year Night)کے نام پر ہونے والے فنگشنز (Functions) میں کئی افراد زہریلی شراب پی کر یا ہوائی فائرنگ کے سبب یا آتش بازی کے نتیجے میں آگ میں جھلس کر بھی موت کے گھاٹ اُترتے ہیں۔

36 نوجوان موت کے گھاٹ اتر گئے

کراچی کی ریلوے کالونی کا واقعہ ہے۔ ایک مَرتبہ رمضان شریف کا مہینا تھا،اس با برکت مہینے کی بابرکت راتوں کا تقدّس پا مال کرتے ہوئے، ریلوے کالونی کے کل 40نوجوانوں نے رقص کی ایک محفل سجانے کا پروگرام بنایا ۔ محفل میں ناچ گانے کے ساتھ شراب وکباب کا بندوبست بھی تھا ۔ جُونہی شام کے سائے گہرے ہوئے، ان نوجوانوں نے اکٹھے ہو کر ناچ گانا شروع کر دیا، ساتھ ہی ساتھ شراب کے جام چھلکانے لگے ۔ اِس طرح انہوں نے پوری کالونی میں وہ اودھم مچایا کہ خدا کی پناہ ۔ اِس دوران چند نوجوان شراب کے نشے میں دھت ہو کر لڑکھڑائے اور دھڑام سے نیچے گر گئے۔ دوسرے نوجوانوں نے اِن کے گرنے پر ایک زور دار قہقہہ لگایا اور ساتھ ہی شراب کا دور تیز کر دیا ۔

یوں جام پر جام بنتے رہے ، رقص ہوتا رہا اور نوجوان دنیا سے بے نیاز اس محفل کے رنگ میں رنگتے چلے گئے ۔ رات گہری ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان شراب پیتے جاتے اور تھرتھراتے ہوئے فرش پر گرتے جاتے، یہاں تک کہ فرش پر ان کی تعداد بڑھتی چلی گئی ۔ اچانک ایک دوست نے دوسرے سے پوچھا: اِن سب کو کیا ہو گیا ہے ؟ یہ سب کیوں سو گئے ہیں ؟دوسرے نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے اپنے دوستوں کو فرش پر پڑے دیکھا اور اس کے بعد اپنے دوست کی طرف دیکھا تو دونوں معاملے کی نوعیت کو بھانپ گئے ۔ لہٰذا