Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
مَشْہُور مُفَسِّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں: یعنی انسان کے لیے اَسْبابِ موت بے شمار(Countless) ہیں،ہر گھڑی موت سر پر کھڑی ہے لیکن اگر اللہ پاک کے حکم سے اِن سب سے بچ گیا تو آخر بڑھاپا تو آئے گا ہی جس کے بعد موت یقینی (Confirm)ہے۔([1])
تجھے پہلے بچپن نے برسوں کِھلایا جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا
بڑھاپے نے پھر آکے کیا کیا ستایا اَجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَیْهِمْ مِّدْرَارًا۪-وَّ جَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ(۶) (پارہ:7، سورۂ اَنْعام:6)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا اِنہوں نے نہیں د یکھا کہ ہم نے اِن سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کردیا، اُنہیں ہم نے زمین میں وہ قوت و طاقت عطا فرمائی تھی جو تمہیں نہیں دی اور ہم نے اُن پر مُوسلا دھار بارش بھیجی اور اُن کے نیچے نہریں بہا دیں پھر اُن کے گناہوں کی وجہ سے اُنہیں ہلاک کردیا اور اُن کے بعد دوسری قومیں پیدا کردیں۔