Book Name:Maut Ke Beshumaar Asbab
اے عاشقانِ رسول ! سونے سے پہلے بستر کو اچھی طرح جھاڑ لیجیے تاکہ کوئی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے *سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجیے:اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا یعنی اے اللہ پاک! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں(یعنی سوتا اور جاگتا ہوں) *دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب اور عشاکے درمیان میں سونا مکروہ ہے *دوپہر کو قَیْلُولہ(یعنی کچھ دیر لیٹنا) مستحب ہے*سونے میں مستحب یہ ہے کہ با وضو سوئے کچھ دیر سیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو گال کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر *سوتے وقت قبر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا، سوائے اپنے اعمال کے کوئی ساتھ نہ ہوگا *سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تہلیل، تسبیح اور تحمید پڑھے(یعنی لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ، سُبْحَان َاللہ، اور اَلْحَمْدُللہِ کا ورد کرتا رہے)یہاں تک کہ سو جائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اسی پر اٹھتا ہےاور جس حالت پر مَرتا ہے قیامت کے دن اسی پر اٹھے گا *جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھیے:اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ یعنی تمام تعریفیں اللہ پاک کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا ہےاور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے *نیند سے بیدار ہو کر مسواک کیجیے*رات میں بیدار ہو کر تَہَجُّد ادا کیجیے تو بڑی سعادت کی بات ہے۔([1])
میں سو جاؤں یا مصطفےٰ کہتے کہتے کھلے آنکھ صَلِّ علیٰ کہتے کہتے
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃُالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ