Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
رَجَب شریف سے مُتَعَلِّق مکتوبِ عطّار
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖنْ
اَمَّا بَعْدُفَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے کرم سے عِزَّت والے مہینے رَجَب شریف کی آمد آمد ہے، ہم نے رَجَب شریف کا بابَرَکت مہینا کس طرح گزارنا ہے؟ آئیے! اس حوالے سے امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب (یعنی خط مُبَارَک) سُنتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بِسمِ اللہ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم سگِ مدینہ محمد الیاس عطّار قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانِب سے تمام اسلامی بھائیوں، مَدَارِسُ المدینہ اور جَامِعَاتُ المدینہ کے اَسَاتِذہ، طَلَبہ کی خدمات میں کعبہ مشرَّفہ کے گرد گھومتا ہوا، گنبدِ خضرا کو چومتا ہوا، رَجَب شریف ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم اور رَمَضانُ الْمُبارَک کے روزہ داروں کی برکتوں سے مالا مال جھومتا ہوا سلام!
اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللہ وَ بَرَکاتُہ ٗ اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلمِینَ عَلٰی کُلِّ حال
ہو نہ ہو آج کچھ مِرا ذِکْر حُضور میں ہوا ورنہ مری طرف خوشی دیکھ کے مسکرائی کیوں
الحمد للہ !ایک بار پھر خوشی کے دن آنے لگے، ماہِ رَجَب شریف کی آمد آمد ہے۔ اِس ماہ مُبَارَک میں عِبادت کا بیج بویا جاتا، شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں ندامت کے اشکوں سے آبپاشی کی جاتی اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے۔
رجب کے ابتدائی 3روزوں کی فضیلت
رَجَب شریف کے قَدر دانو! تَعْلِیْم و تَعَلُّم (یعنی سیکھنے اور سکھانے)اور کسبِ حلال