Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے صحابہ کی۔ جذبۂ عبادت دیکھیے! صَفِ اَوَّل کا ثواب پانے کے لیے یہ حضراتِ ذی وقار اپنے گھر بیچ کر مسجد کے قریب آنے کو تیار ہو گئے تاکہ جلدی تیاری کر کے جلدی جلدی مسجد میں پہنچیں اور پہلی صَفْ پانے میں کامیاب ہو جائیں...!!
آہ ایک ہم ہیں، پہلی صَفْ تَو دُور کی بات، آخری صَفْ بلکہ جماعت کی آخری رکعت تک پہنچنے میں بھی بعض دفعہ کامیاب نہیں ہو پاتے، اللہ پاک مُعَاف فرمائے، کتنے نمازی ایسے ہیں جن کی تَو جماعت ہی چُھوٹ جاتی ہے بلکہ مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو مسجدوں کا رُخ ہی نہیں کرتے ۔
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے! یاد رکھیے! مسجد کی پہلی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے، بغیر مجبوری جماعت چھوڑ دینا گُنَاہ اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([1])
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے دو جہاں کے سردار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے سُنا کہ اللہ پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو مَحْبُوب رکھتا ہے۔([2])
حضرت ابو سعید خدرِی رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ پاک کے آخری رسول، رسولِ مَقْبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب بندہ باجماعت نماز پڑھے پھر اللہ پاک سے اپنی حاجت(یعنی ضرورت) کا سُوال کرے تو اللہ پاک اِس بات سے حیا فرماتا ہے کہ بندہ