Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
میں پہنچ جائیے، یہ نہ ہو سکے تو کم از کم اذان ہوتے ہی کام کاج چھوڑ کر مسجد کی طرف چل دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! پہلی صَفْ پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو! فرشتوں کی دُعا پانے کا مزید طریقہ سنیے! مُسْلِم شریف کی حدیث پاک ہے، حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بیشک بندہ جب تک اپنی (نماز کی) جگہ پر بیٹھا رہتا جہاں اس نے نماز پڑھی ہے، تَو جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے فرشتے اُس پر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ فرشتے کہتے ہیں: اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهٗ، اَللّٰهُمَّ ارْحَمْهُاے اللہ پاک! اسے بخش دے، اے مالِکِ کریم! اِس پر رحم فرما۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! فرشتوں کی طرف سے رحمت و بخشش کی دُعائیں پانے کا کتنا آسان نسخہ ہے۔ ہم نے جہاں نماز پڑھی، مسجد میں پڑھیں، گھر میں پڑھیں، جب بھی جہاں بھی نماز پڑھیں، کچھ دَیْر کے لیے وہیں بیٹھے رہیے! بیٹھ کر تسبیحِ فاطمہ پڑھ لیجیے! آیۃ الکرسی پڑھ لیجیے! قُل شریف پڑھ لیجیے! درودِ پاک پڑھ لیجیے! چاہے خاموش ہی بیٹھے رہیے، جب تک وہیں بیٹھے رہیں گے، فرشتے ہمارے لیے بخشش و رحمت کی دُعائیں کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ فرض نماز باجماعت پڑھنا ہی واجِب ہے، اگر شرعی مجبوری کی وجہ سے فرض نماز گھر پر پڑھی اور مصلّے پر بیٹھے رہے تب بھی اِنْ شَآءَ اللہ فرشتوں کی دُعائیں مل جائیں گی۔([2])