Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

ہے، دوسرے دِن کا روزہ 2 سال کااور تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے، پھر ہر   دِن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے (یعنی رَجَب شریف کے یہ روزے گُنَاہِ صَغیرہ کی معافی کا ذریعہ بن جاتے ہیں)۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  رجب شریف تشریف لا رہا ہے، اس ماہِ مبارَک میں نفل روزے رکھیے! سحری کیجیے!  دیگر فضائِل کے ساتھ ساتھ     اِنْ شَآءَ   اللہ   الْکَرِیْم   ! فرشتوں کی دُعاؤں سے بھی حصّہ نصیب ہو جائے گا۔

فرشتوں کی دُعائیں لینے کے چند طریقے

پیارے اسلامی بھائیو!  فرشتوں کی دُعائیں لینے کے اور بھی بہت سارے طریقے ہیں، مختصراً چند طریقے عرض کرتا ہوں؛ * احادیثِ کریمہ کے مُطَابِق  جو بندہ فجر کی نماز پڑھے، پِھر وہیں بیٹھا رہے، فرشتے اِس کے لیے  مغفرت اور رحمت کی دُعائیں کرتے ہیں([2]) * جو نماز کے انتظار میں بیٹھتا ہے، فرشتے اس کے لیے بھی دُعائیں کرتے ہیں ([3])* جو نماز میں صفوں میں مِل کر کھڑے ہوتے ہیں، فرشتے ان کے لیے بھی دُعائیں کرتے ہیں([4]) * جو لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھاتا ہے (مثلاً نیکی کی دعوت دیتا ہے، وُضُو، نماز اور روزے وغیرہ کے احکام سکھاتا ہے، قرآن سننے سنانے کا حلقہ لگا کر قرآنِ کریم کی باتیں بتاتا ہے، فیضانِ سُنّت کا دَرْس دے


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:311-312، حدیث:5051۔

[2]... مسند احمد، جلد:1، صفحہ:407، حدیث:1264۔

[3]...مسلم، کتاب المساجد و مواضع الصلاۃ، باب فضل صلاۃ الجماعۃ...الخ، صفحہ:240، حدیث:649۔

[4]... ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیہا، باب اقامۃ الصفوف، صفحہ:163، حدیث:995۔