Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

اَثَر ظاہِر ہو گا۔

بےگُنَاہ زبانیں

پیارے اسلامی بھائیو!  ایسی زبانیں بھی ہیں، جن سے ہم نے تو کبھی گُنَاہ نہیں کیے، خُود اُن زبانوں نے بھی کبھی گُنَاہ نہیں کیا۔ ہلکا سا بھی کوئی گُنَاہ اُن سے نہیں ہوتا، اُن زبانوں سے اپنے لیے دُعائیں کروانے کے طریقے عرض کرتا ہوں۔ وہ زبانیں کون سی ہیں؟ فرشتوں کی زبانیں۔

ہم آپس میں ایک دوسرے سے دُعائیں کرواتے ہیں، کروانی بھی چاہیے۔ اچھی بات ہے۔ البتہ ہم عام انسان ہیں،  کسی کو دُعا کے لیے  کہا: وہ بُھول بھی سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ دُعا تو کرے مگر دِل سے نہ کر پائے۔ فرشتوں سے دُعا کروائیے! فرشتے بُھولتے بھی نہیں ہیں اور جو دُعا کریں گے انتہائی اِخْلاص کے ساتھ کریں گے،     اِنْ شَآءَ   اللہ   الْکَرِیْم   ! دُعا کا اَثَر جلد نکل آئے گا۔

فرشتوں کی دُعائیں ہم نے لینی کیسے ہیں؟ چند طریقے عرض کرتا ہوں؛

فرشتوں کی دُعائیں لینے کے طریقے

پارہ:24، سورۂ غافِر، آیت: 7 میں   اللہ   پاک فرماتا ہے:

اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۚ-رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(۷)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:عرش اٹھانے والے اور اِس کے ارد گرد موجود (فرشتے) اپنے ربّ کی تعریف کے ساتھ اُس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں اور مسلمانوں کی بخشش مانگتے