Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

بڑھے گا، آپس کے اتفاق و اِتّحاد میں اِضَافہ ہو گا اور نتیجۃً ہمارا معاشرہ اَمن و سکون، پیار و محبّت کا گہوارہ بن جائے گا۔ 

عیادت کرنا سُنّت ہے

پیارے اسلامی بھائیو!مریض کی عِیَادت کرنا ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی بہت پیاری سُنّتِ مُبَارَکہ ہے۔([1])ہمارے پیارے نبی، مکی مدنی   صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی یہ بہت پیاری عادت مُبَارَک تھی کہ آپ   صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو اطّلاع مِل جاتی کہ فُلاں بیمار ہے تو چاہے اُس کی رہائش مدینہ مُنَوَّرہ کے آخری کنارے پر ہی کیوں نہ ہوتی، آپ    صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اس کی عِیَادت کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے۔([2])

مخلوق کی تعداد کے برابر نیکیاں

پیارے اسلامی بھائیو!بیمار کی عِیَادت کرنا جس طرح   اللہ   پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی  صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سُنّت ہے، ایسے ہی پہلے کے انبیائے کرام  علیہم السَّلام   کی بھی سُنّت ہے، الحمد للہ  !  اللہ   پاک کے سب نبی ہمدرد و غمخوار اور دُکھیاروں کے دُکھ بانٹنے والے تھے۔  روایت میں ہے: ایک مرتبہ   اللہ   پاک نے اپنے پیارے نبی حضرت موسیٰ کلیمُ   اللہ     علیہ السَّلام   کی طرف وحی فرمائی:اے موسیٰ! کیا تم چاہتے ہو کہ روزِ قیامت تمہاری نیکیاں تمام مخلوق کی نیکیوں کے برابر ہوں؟حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام   نے عرض کیا: جی ہاں! اے   اللہ   پاک...!! بالکل میں یہ چاہتا ہوں۔   اللہ   پاک نے فرمایا: اے موسیٰ! اگر تم یہ چاہتے ہو تو


 

 



[1]...بہارِ شریعت ،جلد:3 ،صفحہ:505،حصہ:16۔

[2]... وسائل الوصول الی شمائل الرسول، الباب الخامس...الخ، الفصل الخامس...الخ، صفحہ:121 ۔