Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
کوشش کر کے صَفِ اَوَّل میں ادا کرنی چاہئیں ۔ حدیثِ پاک میں ہے: اگر لوگو ں کو مَعْلوم ہوتا کہ صفِ اول میں نماز پڑھنے کا اِس قدر ثواب ہے تو ضرور اس پر قرعہ اندازی کرتے۔([1])
یعنی ہر ایک صفِ اول میں کھڑا ہونا چاہتا اور جگہ کی تنگی کے سبب قرعہ اندازی پر فیصلہ ہوتا ۔
صَفِ اَوَّل سے مَحْرُومی سُستی کا سبب ہے
پیارے اسلامی بھائیو! صَفِ اَوَّل میں نماز پڑھنا بہت فضیلت کا کام ہے، ساتھ ہی اِس سے محرومی بہت بڑی مَحْرُومی بھی ہے۔ حدیثِ پاک میں رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: قوم پہلی صف سے پیچھے ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ پاک انہیں آگ میں پیچھے کرے گا ۔([2])
یعنی جو لوگ سستی کی وجہ سے صف اول میں آنے میں دَیْر کریں گے یا صف اوّل میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے کھڑے ہوں گے تو وہ دین کے سارے کاموں میں سست ہوجائیں گے اور برائیوں پر دلیر ہوجائیں گے، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جہنّم میں جائیں گے اور وہاں دیر تک رہیں گے ۔ ([3])
اللہ اکبر! اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ نِیّت کیجیے! آج سے ساری نمازیں باجماعت صَفِ اَوَّل میں ادا کیا کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !
یہ ہو گا کیسے...؟ آسان سی بات ہے، کوشش کیجئے! کہ اذان ہونے سے پہلے ہی مسجد