Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
لہٰذا ہمیں تَوْبَہ کرتے رہنا چاہیے! اگر ہم امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال کو مضبوطی سے تھام لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دیگر اچھی عادات کے ساتھ ساتھ تَوْبَہ کی بھی توفیق مل جائے گی۔ 72 نیک اعمال میں نیک عمل نمبر:28 ہے: کیا آج آپ نے معاذ اللہ ! گُنَاہ ہو جانے کی صُورت میں فورًا توبہ کی؟
اِس نیک عمل کو مضبوطی سے تھام لیجیے! ساتھ ہی روزانہ رات کو کم از کم دو رکعت نمازِ توبَہ پڑھنے کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! حامِلِیْنِ عرش فرشتوں کی دُعاؤں سے حصّہ نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی! گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی!
ہو اَخلاق اچّھا ہو کردار سُتھرا مُجھے متّقی تُو بنا یاالٰہی!([1])
اِبْنِ ماجہ شریف میں ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بیشک اللہ پاک اور اس کے فرشتے پہلی صَفْ (First Row)والوں پر رحمتیں بھیجتے ہیں۔([2])
یعنی جو بندہ پہلی صَفْ میں نماز پڑھنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہے اللہ پاک اُس پر رحمتیں بھیجتا ہے اور فرشتے اُس کے لیے رحمتوں کی دُعائیں کرتے ہیں۔ ([3])
سُبْحٰنَ اللہ !پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ لگائیے! ہزاروں فرشتے جس بندے کے