Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
ہیں ۔اے ہمارے ربّ!تیری رحمت اور علم ہر شے سے وسیع ہے تو اُنہیں بخش دے جوتوبہ کریں اور تیرے راستے کی پیروی کریں اور اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔
سُبْحٰنَ اللہ !حامِلِیْنِ عَرْش یعنی عرشِ اِلٰہی اُٹھانے والے فرشتے...!! یہ بہت ہی فضیلت والے فرشتے ہیں، یہ مقدَّس فرشتے مسلمانوں کے لیے مغفرت کی دُعائیں کرتے ہیں، کس کے لیے دُعا کرتے ہیں؟ فرمایا:
لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:جوتوبہ کریں اور تیرے راستے کی پیروی کریں۔
یعنی جو اللہ پاک کے حُضُور توبہ کرتے ہیں اور اللہ پاک کے بتائے ہوئے رستے پر چلتے ہیں، حامِلِیْنِ عرش اُن کے لیے دُعا کرتے ہیں: یا اللہ پاک! اِن کی بخشش بھی فرما اور اِنہیں جہنّم کے عذاب سے بھی بچا لے۔
سُبْحٰنَ اللہ !معلوم ہوا؛ حامِلِینِ عرش فرشتوں کی دُعائیں لینے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم تَوْبَہ کیا کریں۔
توبہ کرنے والا اللہ پاک کا مَحْبُوب ہے
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں تَوبَہ کرتے رہنا چاہیے، تَوْبَہ بہترین بلکہ اللہ پاک کا مَحْبُوب بنانے والی عِبَادت ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ
(پارہ:2، سورۂ بقرۃ:222)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبّت فرماتا ہے۔