Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

قرض اُتارنے کی دُعا کرنا چاہتا ہے، چاہیے کہ یُوں دُعا کرے: اے   اللہ   پاک! میرے فُلاں دوست، فلاں پڑوسی یا فلاں مسلمان بھائی کا قرض اُترنے کے اسباب فرما دے۔ یہ دوسرے کے لیے دُعا کرے گا، فرشتہ اِس کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہے گا: یا   اللہ   پاک! اِس کا قرض پہلے اُتار دے۔ یُوں     اِنْ شَآءَ   اللہ   الْکَرِیْم   ! ہم دوسروں کے لیے دُعا کریں گے، فرشتہ ہمارے لیے کر رہا ہو گا۔   اللہ   پاک نے چاہا تو فرشتے کی دُعا پُوری ہو گی اور ہمیں ہماری حاجت مِل جائے گی۔

حضرت فاطمۃ الزہراء  رَضِیَ   اللہ   عنہ ا کا جذبۂ خیر خواہی

امامِ حسن مجتبیٰ  رَضِیَ   اللہ   عنہ    خاتون جنّت  فاطمۃُ الزّاہرہ   رَضِیَ   اللہ   عنہ ا کے بڑے شہزادے ہیں، آپ فرماتے ہیں: میں نے اپنی والِدَہ محترمہ کو دیکھا، رات کو مسجدِ بیت کے محراب (یعنی گھر میں نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ) میں نماز پڑھتی رہتیں یہاں تک کہ نمازِ فجر کا وَقْت ہو جاتا۔([1])

وہ شب بیدار، وہ صرفِ رکوع و سجدۂ پیہم                               وہ جن کی ذات پہ نازاں حضور رحمتِ عالم

وضاحت:حضرت فاطمہ  رَضِیَ   اللہ   عنہ ا رات رات بھر عِبَادت کرنے والی، لگاتار سجدہ و رکوع میں مصروف رہنے والی ہیں، رحمتِ  عالَم   صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو اُن پر ناز ہے۔

امامِ حسن مجتبیٰ  رَضِیَ   اللہ   عنہ   مزید فرماتے ہیں: والِدہ محترمہ  رَضِیَ   اللہ   عنہ ا مسلمان مردوں و اور عورتوں  کے لیے بہت دُعائیں کرتیں مگر اپنے حق میں کچھ نہ مانگتیں۔ میں نے عرض کیا: امی جان! کیا سبب ہے کہ آپ اپنے لیے کوئی دُعا نہیں کرتیں؟ فرمایا: بیٹا! اَلْجَوَارُ ثُمَّ الدَّار پہلے پڑوس پھر گھر ۔([2])


 

 



[1]...مدارج النبوة، قسم پنجم، ذكر اولاد كرام،سیدہ فاطمہ الزہرا ،جلد:2، صفحہ:461۔

[2]...مدارج النبوة، قسم پنجم، ذكر اولاد كرام،سیدہ فاطمہ الزہرا ، جلد:2، صفحہ:461۔