Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                             صَلَّی   اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

فرشتے نے دُعا سکھائی

حضرت عِرْباض بن سَارِیَہ  رَضِیَ   اللہ   عنہ   صحابئ رسول ہیں۔ امام اِبْنِ اَبِی دُنیا  رَحمۃُ   اللہ   عَلَیْہ   نے روایت ذِکْر کی، لکھتے ہیں: حضرت عِرْباض  رَضِیَ   اللہ   عنہ    اللہ   پاک سے مُلاقات کا بہت شوق رکھتے تھے۔ آپ بڑھاپے کو پہنچ چکے تھے۔ ایک دِن دِمشق کی جامِع مسجد میں تھے، آپ نے نماز پڑھی، پِھر دُعا کرنے لگے: یا   اللہ   پاک! اب تَو میں بڑھاپے کو پہنچ چکا ہوں، اب تَو اپنی پاک بارگاہ میں حاضِری کا شَرْف بخش دے۔

فرماتے ہیں: تبھی مجھے ایک نَوجوان نظر آیا، بہت حَسِین و جمیل تھا، سبز چادر اَوڑھے ہوئے میرے پاس آیا، کہنے لگا: حضرت...!! یہ آپ کیا دُعا مانگ رہے ہیں؟ میں نے کہا: تَو تم ہی بتاؤ کہ کیسے دُعا مانگوں...؟ اُس نے کہا:یُوں کہیے!

اَللّٰهُمَّ ‌حَسِّنِ ‌الْعَمَلَ ‌وَبَلِّغِ ‌الْاَجَلَ

ترجمہ: یعنی اے   اللہ   پاک مجھے نیک اعمال کی توفیق بھی عطا فرما اور نیک کام کرتے کرتے موت کے مقرَّرَہ وقت تک پہنچا دے۔

صحابئ رسول حضرت عِرْباض  رَضِیَ   اللہ   عنہ  فرماتے ہیں: میں نے اُس نوجوان سے پوچھا:   اللہ   پاک تم پر رحم فرمائے، تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں زَنَائِيل (Zana'il)فرشتہ ہوں، جن مسلمانوں کے دِل میں غم ہو، میں اُنہیں تسلی دیتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ فرشتہ واپس مُڑا اور