Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

لیے رحمت کی دُعائیں کر رہیں ہوں، کیا فرماتے ہیں؟ کیا اُسے ایک بھی رحمت نصیب نہیں ہو گی...؟ ہو گی،     اِنْ شَآءَ   اللہ   الْکَرِیْم   ! ضرور نصیب ہو گی اور جسے   اللہ   پاک کی صِرْف ایک ہی رحمت نصیب ہوجائے، اس کی دُنیا بھی سنور جائے، آخرت بھی سنور جائے۔

لہٰذا فرشتوں کی دُعائیں لینے کے لیے پہلی صَفْ میں نماز پڑھنے کی عادَت بنائیے!

پہلی صَفْ والے آگے بڑھنے والے ہیں

  اللہ   پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ

(پارہ:14،سورۂ حِجْر:24)                                         

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور بیشک ہم تم میں سے آگے بڑھنے والوں کو بھی جانتے ہیں۔

ایک روایت کے مُطَابِق  اس آیت میں مُسْتَقْدِمِیْن (یعنی آگے بڑھنے والوں) سے مراد پہلی صَفْ میں نماز پڑھنے والے ہیں۔ حضرت عبد   اللہ    بن عباس    رَضِیَ   اللہ   عنہما  سے روایت ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ایک مرتبہ جماعت کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز کی صفِ اول کے فضائل بیان فرمائے تو صحابۂ کرام  رَضِیَ   اللہ   عنہ م صفِ اول حاصل کرنے کی بہت کوشش کرنے لگے اور اُن کا اِزْدِحَام (Crowd)ہونے لگا اور جن حضرات کے مکان مسجد شریف سے دور تھے وہ اپنے مکان بیچ کر مسجد کے قریب مکان خریدنے پر آمادہ ہوگئے تاکہ صفِ اول میں  جگہ ملنے سے کبھی محروم نہ ہوں ۔ اِس پر یہ آیت ِ کریمہ نازل ہوئی اور اُنہیں  تسلی دی گئی کہ ثواب نیّتوں  پر ہے اور   اللہ   پاک اَگلوں  کو بھی جانتا ہے اور جو عُذر کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں  اُن کوبھی جانتا ہے اور اُن کی نیّتوں    سے بھی خبردار ہے اور اس پر کچھ مخفی نہیں ۔ ([1])


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:14، سورۂ حِجْر، زیرِ آیت:24، جلد:5، صفحہ:223۔