Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

 

پیٹھ پیچھے دُعائیں کرنا

پیارے اسلامی بھائیو!  فرشتوں کی دُعاؤں کا حقدار بننے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے دُعائیں کیا کریں۔ حدیثِ پاک میں ہے: بندے کی اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پیچھے کی گئی دُعا مقبول ہے۔ (جب بندہ اپنے مسلمان بھائی کے پیٹھ پیچھے دُعا کرتا) اُس کے سَر کے پاس ایک فرشتہ مقرَّر ہوتا ہے، جب جب یہ اپنے بھائی کے لیے دُعا کرتا ہے،  فرشتہ کہتا ہے: آمِينَ وَلَكَ بِمِثْلٍ یعنی   اللہ   پاک تمہاری دُعا قبول فرمائے اور جو تُو نے اپنے مسلمان بھائی کے لیے مانگا،   اللہ   پاک تجھے بھی ویسا ہی عطا فرمائے۔([1])

360 دوستوں کے لیے دُعا

روایت ہے: حضرت ابودرداء  رَضِیَ   اللہ   عنہ  جو صحابئ رسول ہیں، آپ کے 360 دوست تھے، آپ کی عادَتِ کریمہ تھی، نماز کے بعد ان سب دوستوں کے لیے دُعائیں کیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کی زوجہ محترمہ نے اِس کی حکمت پوچھ لی تو فرمایا: جب بندہ اپنے مسلمان بھائی کی غیر موجودگی میں ُاس کے لیے دُعا کرتا ہے،   اللہ   پاک 2 فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو کہتے ہیں: وَلَكَ بِمِثْلٍ ذٰلِکَ یعنی جو تُو نے اپنے مسلمان بھائی کے لیے مانگا،   اللہ   پاک ویسا ہی تجھے بھی عطا فرمائے۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو!  یہ بہت اَہَم نسخہ ہے، اگر چاہتے ہیں کہ ہماری دُعائیں پُوری ہوں، جو مانگیں ، مِل جایا کرے، اِس کا بڑا آسان نسخہ ہے جو آپ چاہتے ہیں، وہ اپنے لیے مانگیں، نہ مانگیں، دوسروں کے لیے ضرور مانگا کریں، مثلاً کسی پر قرض چڑھ گیا ہے، وہ


 

 



[1]... ابن ماجہ، کتاب المناسک، باب فضل دعاء الحاج، صفحہ:470، حدیث:2895۔

[2]... مراۃ الزمان فی تواریخ الاعیان، جلد:5، صفحہ:481۔