Farishton Ki Duain Lijiye

Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye

 

فرشتے مغفرت کی دُعا کرتے ہیں

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا  رَضِیَ   اللہ   عنہ  سے روایت ہے،دو عالَم کے مالِک و مختار، مکی مدنی سرکار   صَلَّی   اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:جب مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عِیادت کرتا ہے تو وہ مریض کے پاس بیٹھنے تک جنّت کے باغ (Garden)میں چہل قدمی کرتا ہے،جب وہ بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، جب کوئی صبح کے وقت مریض کی عِیَادت کرتا ہے تو شام ہونے تک 70 ہزار فرشتے  اُس کے لیے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور جو شام کے وقت عِیادت کرتا ہے تو صبح ہونے تک 70 ہزار فرشتے اُس کے لیے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔([1]) 

 سُبْحٰنَ   اللہ   ! کیسی شان ہے...!! 70 ہزار فرشتے صبح سے شام تک، شام سے صبح تک بندے کے لئے دُعائیں کرتے رہتے ہیں۔ کرنا کیا ہے؟ مریض کی عِیَادت کرنی ہے۔

عیادت کیا کیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو!   یہ بہت ہی فضیلت کا کام ہے،ہمارا کوئی مسلمان بھائی اگر بیمار ہو جائے، اُسے کوئی چوٹ لگ جائے، کوئی حادثہ پیش آ جائے یا ویسے کوئی میڈیکل پرابلم ہو جائے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کریں، اُس کے پاس جائیں، اُسے ملیں، اُس کا حال اَحْوال پوچھیں، اُسے تسلی دیں، اگر اُسے کسی چیز کی ضرورت ہو اور ہم مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہوں تو اُس کی مدد بھی کریں، بہر حال! وہ بےچارہ غم کی کیفیت میں ہے تو دوسرے مسلمانوں کو چاہیے کہ اُس کا غم بانٹیں، اِس کی برکت سے آپس میں پیار


 

 



[1]...ابنِ ماجہ،کتاب الجنائز،باب ما جاء فی ثواب من عاد مریضا،صفحہ:234 ،حدیث:1442۔