Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
کر عِلْمِ دِین عام کرتا ہے)، اس کے لیے فرشتے ہی نہیں بلکہ زمین و آسمان کی ساری مخلوق یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنی بِلوں میں رہتے ہوئے، اس کے لیے دُعائیں کرتی ہیں([1])* یونہی جو باوُضُو سوتا ہے، ایک فرشتہ اس کے قریب رہتا ہے اور اس کے لیے دُعائیں کرتا رہتا ہے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ کتنے آسان آسان کام ہیں، فضیلت کیا ہے؟ جو بندہ یہ آسان آسان نیکیاں کرتا ہے، فرشتے اُس کے لیے مغفرت و بخشش اور رحمت کی دُعائیں کرتےہیں۔ اللہ پاک ہمیں ان نیک کاموں کی توفیق نصیب فرمائے، کاش! ہم فرشتوں کی دُعائیں لینے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدرسۃُ المدینہ بالِغان
پیارے اسلامی بھائیو! گناہوں سے نفرت کا جذبہ پانے، نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لیے عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !زِندگی سنور جائے گی، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے جس میں درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔([3])*قرآنِ کریم اللہ پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج