Book Name:Farishton Ki Duain Lijiye
مجھے آخری وقت تک نیک کام کرتے رہنے کی توفیق عطا فرما۔
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ یُوں دُعا مانگا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ وَخَيْرَ عَمَلِيْ خَوَاتِمَهُ وَخَيْرَ اَيَّامِيْ يَوْمَ اَلْقَاكَ
ترجمہ: اے اللہ پاک میری آخری عمر کو زندگی کا سب سے بہترین حِصَّہ بنا دے، میرے آخری اَعْمال کو سب سے بہترین اَعْمال بنا دے اور میرے دِنوں میں سب سے بہترین دِن اُس کو بنا دے، جس دِن تیرے حُضُور حاضِری ہو گی۔([1])
یہ بہت خوبصُورت دُعا ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ یُوں دُعا مانگا کریں۔
مِرے دل سے دنیا کی چاہت مٹا کر کر اُلفت میں اپنی فنا یاالٰہی!
عبادت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو کرم یاخدا یاالٰہی!([2])
(3): پیارے اسلامی بھائیو! بیان کی گئی روایت سے ایک اَہَم بات جو ہمیں سیکھنے کو ملی، وہ ہے: حضرت زَنَائِيل (Zana'il)فرشتے کی ڈیوٹی۔ آپ نے اپنا تعارُف کرواتے ہوئے فرمایا: اَنَا زَنَائِيلُ الَّذِيْ يُسْلِي الْحُزْنَ مِنْ صُدُورِ الْمُؤْمِنِيْنَ یعنی میں زَنَائِيل(Zana'il) ہوں اور میری ڈیوٹی یہ ہے کہ مسلمان کے دِل میں اگر کوئی غم، پریشانی ہو تو میں اسے تسلی دیتا ہوں۔
سُبْحٰنَ اللہ !مسلمان کی شان دیکھیے! ہم اَہْلِ ایمان پر اللہ پاک کی کرم نوازی دیکھیے! رَبّ ِ کائنات نے حضرت زَنَائِيل(Zana'il) علیہ السَّلام کی باقاعِدَہ ڈیوٹی لگا رکھی ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان پریشان ہو، غم میں مُبتَلا ہو تو اُسے تسلی دیا کرو...!!