Ronay Wali Ankhain Mango

Book Name:Ronay Wali Ankhain Mango

آپس میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے اور ہنس رہے تھے۔ رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اُذْکُرُوا الْمَوْتَ یعنی موت کو یاد کرو!اَمَا وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا اَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًااُس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا، جو میں جانتا ہوں، تم جان لیتے تو کم ہنستے، زیادہ رویا کرتے۔ ([1])

قہقہہ تم مت لگاؤ بھائیو!                                                                                                 گر    لحاظِ     گریہ     سرکار      ہے([2])

قبر و آخرت کو یاد رکھیے...!!

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم نے حضرت زِیَاد عَنْبَری  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    کا واقعہ سُنا، دیکھیے! اللہ والوں کے انداز کیسے نِرالے تھے۔ آپ دوست احباب کے ساتھ بیٹھے تھے، اللہ والوں کی محفل فضول گپیوں کی محفل نہیں ہوتی، وہاں باقاعِدَہ کامیڈی(Comedy)  نہیں  ہو رہی تھی، یونہی باتوں باتوں میں کوئی بات ہنسی والی ہو گئی، جس پر  آپ ہنس دئیے، آواز بلند ہو گئی، ابھی پُورا ہنسے بھی نہیں تھے کہ فورًا ہی دِل پر خوفِ خُدا غالِب آ گیا، آپ نے فوراً اِسْتِغْفار کیا اور بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِری کا سوچ کر رونے لگ گئے۔

افسوس! ہمیں تو گُنَاہ یاد آتے ہی نہیں ہیں۔ ہر وقت بس خوش گپیاں ہیں، ہنسی ہے، قہقہے ہیں، اُوٹ پٹانگ حرکتیں ہیں، فَن (Funمذاق ، اِنْجوائے (Enjoy)کے نام پر   بَس ہنستے کُودتے زندگی کے دِن گزارے ہی چلے جا رہے ہیں *گُنَاہ تَو کبھی یاد آتے ہی نہیں ہیں *ہم نے مرنا بھی ہے *قبر میں اُترنا بھی ہے *روزِ قیامت اپنے مالِک و مولیٰ کے حُضُور حاضِر بھی ہونا ہے *آہ! قبر میں انتہائی خوفناک اندھیرا ہو گا *آہ! وہاں دِل دہلا دینے والی


 

 



[1]... الفوائد للتمام، جلد:2، صفحہ:199، حدیث:1520۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:476۔