Ronay Wali Ankhain Mango

Book Name:Ronay Wali Ankhain Mango

موت کی یاد آتی ہی نہیں، آتی بھی ہے تو کبھی کبھار وہ بھی بس لمحہ بھر کے لئے۔ آہ! ہمارے دِلوں کا حال کیا ہو گا...!!

عارضی آفتِ دُنیا سے تو ڈرتا ہے دِل

ہائے    بے     خوف     عذابوں      سے      ہوا     جاتا      ہے([1])

(3):صحبتِ صالحین

پیارے اسلامی بھائیو! دِل کا زنگ دُور کرنے کا تیسرا اور عملی طور پر سب سے مُؤثِّر (Effective)طریقہ نیک صحبت ہے *اللہ پاک کے نیک بندوں کے پاس اُٹھنے بیٹھنے *اِن کی باتیں سُننے *اُن کی طرف محبّت سے دیکھنے اور *اُن کی سیرت اپنانے کی بَرَکت سے اتنی تیزی سے دِل کا زَنگ دُور ہوتا ہے کہ جس کا جواب نہیں۔

دِل کی سختی کا نِرالا علاج

حضرت جعفر بن سُلَیْمان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں: میں جب کبھی اپنے دِل میں سختی پاتا تو صبح سویرے حضرت محمد بن واسِع  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی خدمت میں حاضِر ہو جاتا، اس کی بَرَکت سے مجھے فائدہ پہنچتا تھا۔([2])

اللہ اللہ کیے جانے سے اللہ نہ ملے                                               اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔ 


 

 



[1]...وسائلِ بخشش،صفحہ:432۔

[2]...حِلْیَۃُ الْاَوْلیاء، محمد بن واسع، جلد:2، صفحہ:395، رقم:2694۔