Ronay Wali Ankhain Mango

Book Name:Ronay Wali Ankhain Mango

اور اُسے نیک اعمال کی طاقت عطا فرما دیتا ہے۔ ([1])

رونا گُنَاہ مٹا دیتا ہے

حضرت مالِک بن دِینار  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    فرماتے ہیں: جیسے ہَوَا سُوکھے پتوں کو اُڑاتی ہے، خوفِ خُدا کے سبب رونا گُنَاہوں کو ایسے ہی اُڑا دیتا ہے۔([2])

 پیارے اسلامی بھائیو!  غور فرمائیے! خوفِ خُدا کے سبب رونا کتنی عظیم نیکی ہے، اِس کی برکت سے جہنّم سے نجات ملتی ہے *رونے والے کو فرشتوں کے ہاں مُنَوَّر (یعنی نورانی دِل والا) لکھ دیا جاتا ہے *رونے والے پر رحمت سب سے پہلے اُترتی ہے *خوفِ خُدا سے نکلنے والا آنسو دُنیا بھر کے پہاڑوں سے زیادہ وزنی ہے *خوفِ خُدا کے سبب رونا جہنّم  کی آگ کو بجھاتا ہے *خوفِ خُدا کے سبب رونے والے کی خود کیسی شان ہو گی...!! اِس کے رونے کی برکت سے اِس کے آس پاس والوں کی بھی بخشش کر دی جاتی ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! اِن روایات اور نیک لوگوں کے ارشادات سے معلوم ہوا؛ خوفِ خُدا کے سبب رونا عظیم تَرِین نیکی ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ خوفِ خُدا کے سبب رویا کریں۔

خوفِ خُدا سے رونے کے طریقے

* تنہائی میں بیٹھ جائیں  قبر کو یاد کیا کریں *قیامت کے دِن قبروں سے اُٹھنا ہے،اِس اُٹھنے کو یاد کیا کریں *اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کا تَصَوُّر جمائیں  *جہنّم کی ہولناک سزاؤں کو یاد کیا کریں *پُل صراط کو یاد کیا کریں ، اِس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الرقۃ و البکاء، جلد:3، صفحہ:175، حدیث:36۔

[2]...موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الرقۃ و البکاء، جلد:3، صفحہ:174، حدیث:25۔