Ronay Wali Ankhain Mango

Book Name:Ronay Wali Ankhain Mango

میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

اِسْتِعَاذَہ(اللہ پاک کی پناہ چاہنا  )سنّت ہے

فرمانِ آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جودِن میں 10 مرتبہ شیطان مردود سے اللہ پاک کی پناہ چاہتا ہے، اللہ پاک اس کے ساتھ ایک فرشتہ مُقَرَّر فرما دیتا ہے جو اس بندے سے شیطان کو دُور کر دیتا ہے۔([2])

اے عاشقانِ رسول!  اِستعاذہ یعنی اللہ پاک کی پناہ چاہنا سُنَّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے۔ ہمارے آقا ومولیٰ، صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم شیطان مردود کے عِلاوہ اور بھی کئی آفات سے اللہ پاک کی پناہ چاہا کرتے تھے، مثلاً *آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کنجوسی سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے تھے *جُبْن یعنی بزدلی سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے*کَسْل یعنی سُستی سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے *ہَرَمْ یعنی لاچار کر دینے والے بڑھاپے سے پناہ مانگتے *اِسی طرح آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عذابِ قبر اور فتنۂ دجَّال سے بھی اللہ پاک کی پناہ مانگا کرتے تھے۔([3])

اے عاشقانِ رسول! ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو بےشک اللہ پاک کے محبوب ہیں، یقیناً آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بخشے بخشائے ہیں، فتنے مٹانے والے ہیں، اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے تو حِفَاظَت کا وعدہ فرمایا ہوا ہے،یقیناً آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مختلف آفات سے پناہ مانگنا اُمَّت کی تعلیم ہی کے لیے تھا،


 

 



[1]...مشکوٰۃ،کتابُ الْاِیمان،بابُ الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔

[2]...مُسْنَدِابویعلیٰ،صفحہ:320، حدیث:4114۔

[3]...بستان الواعظین، صفحہ:10-11۔