Book Name:Ronay Wali Ankhain Mango
کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کے لیے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کے لیے جگایا کروں گا۔ آپ کی ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔چنانچہ
سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ سے بُلاوا آگیا
قصور (پنجاب پاکستان)کےمقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے:الحمد للہ! میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ تو تھا، لیکن دینی کاموں میں سُستی کا شکار تھا۔ ایک ذمہ دار اسلامی بھائی نے دینی کاموں خصوصاً فجر کے لیے جگانے والے دینی کام میں پابندی کرنے کی ترغیب دِلائی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! میرا ذہن بن گیا اور میں نے فجر کے لیے جگانا شروع کر دیا، اَلحمدُ لِلّٰہ! مجھ پر اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا کرم ہو گیا، اسی سال مجھے بارگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حاضری کا شرف حاصل ہو گیا۔
کروں دم بدم میں ثنائے مدینہ لگاتا رہے دل صدائے مدینہ
لگا فَجْر میں بھائی گھر گھر پہ جاکر ذرا دل لگا کر صدائے مدینہ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Kalam e ala hazrat (کلامِ