Book Name:Ronay Wali Ankhain Mango
ریاکاری اور دِکھلاوے کے لیے نہ ہو تو یہ بھی باقاعِدَہ ایک نیکی ہے اور ایسی عظیم نیکی ہے کہ جہنّم سے آزادی دِلا دیتی ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے:رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: خوفِ خُدا سے رونے والا جہنّم میں نہ جائے گا، یہاں تک کہ دُودھ تھن میں واپس پلٹ آئے۔ ([1])
یعنی جس طرح تھن سے نکلا ہوا دُودھ تھن میں واپس نہیں جا سکتا، یونہی جو خوفِ خُدا سے رونے والا ہے، وہ بھی ہر گز جہنّم میں نہیں جائے گا۔
رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس بندے کی آنکھوں سے خوفِ خُدا کے سبب آنسو نکلے، چاہے مکھی کے پَر کے برابر ہی ہو، اللہ پاک اس پر جہنّم حرام فرما دیتا ہے۔ ([2])
حضرت خالِد بن مَعْدَان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بیشک ایک آنسو جہنّم کے کئی سمندروں کو بجھا دیتا ہے۔ اگر آنسو بہہ کر رُخسار پر آجائے تو ایسا چہرہ جہنّم نہ دیکھے گا۔ جو بندہ خوفِ خُدا کے سبب روتا ہے، اس کے تمام اعضا خشوع اِخْتیارکرتے ہیں اور فرشتوں کے ہاں اُس کا اور اُس کے والِد کا نام مُنَوَّر لکھ دیا جاتا ہے۔ ([3]) ( یعنی وہ بندہ جس کے دِل کو ذِکْرُ اللہ نے روشن کر دیا ہے)۔