Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat
کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کی سُنّت ہے٭نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہ کے لیے تقریباً 300 کھجور کے درخت اپنے ہاتھ مبارک سے لگائے([1])٭ان درختوں میں سے ایک درخت مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہنے بھی لگایا تھا ([2]) ٭حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہبھی درخت لگاتے تھے۔([3])
تفسیر کبیر میں ہے: نہریں کھودنے اور شجر کاری(Plantation) کرنے (یعنی درخت لگانے ) کی وجہ سے فارس(ایران) کے بادشاہوں کی عمریں لمبی ہوتیں تھیں۔([4])
درختوں کے فوائد:٭دَرخت،پودے کاربن ڈائى آکسائىڈلىتے ٭آکسىجن فَراہم کرتے ٭فضائی آلودگی کم کرتے٭ماحول کو ٹھنڈا اور خوشگوار کرتے٭لىنڈ سلائڈنگ (یعنی مٹی یا چٹانون کے تودے پھسلنے) سے بچاتے٭ گلوبل وَارْمِنگ (Global Warming دنیاکے بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت)مىں کمى کا سبب بنتے ہیں ۔([5])
درخت لگانے کی احتیاطیں:پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پودا لگانا بھی ہے، اسے درخت بھی بنانا ہے، لہٰذا٭پودا لگانے کے بعد اس کو باقاعدہ پانی دیجیے! ٭ان کی صفائی ٭کانٹ چھانٹ کا خصوصی خیال کیجیے ! ٭عام گزر گاہوں پر جہاں چلنے والوں کو تکلیف ہو ٭ جہاں قانوناً منع ہو ٭اور کسی کی ذاتی ملکیت میں پودا مت لگائیے! ٭اگر کسی کے لیے باہر پودہ لگانا ممکن نہ ہو تو وہ اپنے گھر میں گملوں کے اندر چھوٹے پودے لگا لے۔([6])
[1]... دلائل النبوة، باب ماظہر فی النخل التی غرسہا النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...الخ،جلد:6، صفحہ:97بتصرف۔
[2]... دلائل النبوة، باب ماظہر فی النخل التی غرسہا النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...الخ،جلد:6، صفحہ:97۔
[3]... اِبن ماجہ ، کتاب الادب، باب فضل التسبیح، صفحہ:610، حدیث:3807 ماخوذاً۔
[4]... تفسیر کبیر، پارہ:12، ھود، زیرِ آیت:61،جلد:6، صفحہ:367 بتصرف ۔
[5]... درخت لگائیے ثواب کمائیے، صفحہ:8 ملتقطاً۔
[6]... درخت لگائیے ثواب کمائیے، صفحہ:7-13-15 ملتقطاً۔