Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon

Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon

کر کے جنّت کا حقدار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

مال جمع کرنا

پیارے اسلامی بھائیو!  جہنمی  وادِی وَیْل کا حقدار  اَور کون ہے؟ارشاد ہوتا ہے:

الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ(۲)

 (پارہ:30 ،اَلْہُمُزَہ:2)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔

 خیال رہے! ضرورتاً مال جمع کرنا اور گِن گِن کر رکھنا شرعاً جائِز ہے، گُنَاہ نہیں ہے۔ البتہ! مال جمع کرنے کی چند صُورتیں بہت بُری ہیں، مثلاً حرام ذریعے سے مال کمانا اور جمع کرنا  * جمع کئے ہوئے مال سے شرعِی حقوق (مثلاً زکوٰۃ وغیرہ) ادا نہ کرنا  * مال جمع کرنے میں ایسا مشغول ہو جانا کہ اللہ پاک کو بُھول ہی جائے، مال کی حرص میں نماز روزے اور دیگر عِبَادات کی طرف تَوَجُّہ نہ کرنا  وغیرہ۔ مال جمع کرنے کی ایسی صورتیں ہوں تو یہ بہت نقصان دِہ اور ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں۔

آہ!دولت کی حفاظت میں توسب ہیں کوشاں          حِفظِ ایماں کا تصوُّر ہی مِٹا جاتا ہے

یاد رکّھو! وُہی بے عقل ہے اَحمق ہے جو                          کثرتِ مال کی چاہت میں مرا جاتا ہے

اپنی الفت کا مجھے جام پلا دو ساقی                                                                   قلب دنیا کی محبت میں پھنسا جاتا ہے([1])

تمہیں ہلاک کیا مال کی زیادہ طلبی نے

اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱) حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲)  (پارہ30،التکاثر:1-2)

ترجمہ کنز الایمان: تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا۔


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:432۔