Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon
گرمئ حشر، پیاس کی شِدَّت جامِ کوثَر مجھے پِلا یارَبّ!([1])
جہنّم سے بچنے کی بھرپُور کوشش کرو!
اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: (اے لوگو!) حُصُولِ جنّت کے لئے بھرپُور کوشش کرو اور پُوری کوشش کے ساتھ جہنّم سے دُور بھاگو...! بےشک جنّت کا طلبگار کبھی غافِل نہیں ہوتا، بےشک جہنّم سے بھاگنے والا کبھی غفلت کی نیند نہیں سوتا، بےشک آخرت ناپسندیدہ کاموں سے بھرپُور ہے (یعنی آخرت میں کامیابی کے لئے نفسانی خواہشات کو چھوڑنا پڑتا ہے) جبکہ دُنیا لذّات اور خواہشات سے بھری ہوئی ہے، پس دُنیا کی یہ لذّتیں اور خواہشات تمہیں آخرت سے ہر گز غافِل نہ کر دیں۔([2])
آئیے! گنہگاروں کو بخشوانے والے آقا، جنّت دِلانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں فریاد کرتے ہیں:
میں مجرم ہوں جہنّم میں اگر پھینکا گیا مجھ کو
ہلاکت ہوگی ہائے! کیا کروں گا یارسولَ اللہ!
لپک کر آگ کے شعلے لپٹتے ہوں گے، بربادی
کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!
اندھیری آگ ہوگی، روشنی بالکل نہیں ہوگی
کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!