Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon
کی پابندی کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کا بھی ذہن بنا، وُضُو، غسل اور نماز وغیرہ کے ضروری مسائِل سیکھے، عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے دِینی ذہن بھی بن گیا، میں نے چہرے پر سُنّت کے مطابق داڑھی بھی سجا لی اور عمامہ شریف کا تاج بھی سَر پر سج گیا۔([1])
عطائے حبیبِ خدا مَدنی ماحول ہے فَیضانِ غوث ورضا مَدنی ماحول
تمہیں لُطف آ جائے گا زندگی کا قریب آکے دیکھو ذرا مَدنی ماحول([2])
نوٹ: دعوتِ اسلامی میں اب مدنی ماحول کی بجائے دِینی ماحول کی اصطلاح بولی جاتی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
روحانی علاج اور استخارہ موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ * آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں * بیماری، نظرِ بد، جادُو، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں * اور آن لائن کاٹ بھی کروا سکتے ہیں۔ مزید اس ایپلی کیشن میں * بیماری * غربت * غم، پریشانی * اور آفات و بلیات (Misfortunes)وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اَوْرَاد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد