Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon
ہولناکیوں کا خوف! ایسی لاکھوں بلاؤں میں پھنسنے کے لئے رُوح بدن میں آئی ہی کیوں تھی...؟
اللہ پاک ہمیں اِیْمان کی حِفَاظت کرنے، سلامتئ اِیْمان کے لئے کوشش کرتے رہنے اور کفر کی طرف پلٹ جانے سے ہمیشہ ڈرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
ایماں پہ رَبِّ رحمت دے دے تُو استقامت دیتا ہوں واسطہ میں تجھ کو ترے نبی کا([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(2):ناپ تَول میں کمی کرنا
پیارے اسلامی بھائیو! جہنّم کی ہولناک وادِی وَیْل کا حقدار بنانے والا دوسرا بُرا عَمَل ہے: ناپ تَوْل میں کمی کرنا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ(۲) وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ(۳) (پارہ:30 ،المطففین:1 -3)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:کم تولنے والوں کے لئے خرابی ہے۔ وہ لوگ کہ جب دوسرے لوگوں سے ناپ لیں تو پورا وصول کریں اور جب انہیں ناپ یا تول کر دیں تو کم کر دیں۔
معلوم ہوا؛ جو ناپ تول میں کمی کرتے ہیں، وہ بھی جہنّم کی ہولناک وادِی وَیْل کے حقدار ہیں۔ تفسیر صراط الجنان میں ہے: ناپ تول انتہائی اہم معاملہ ہے ،تقریباً تمام لوگوں کو کچھ نہ کچھ بیچنے اور خریدنے سے واسِطہ پڑتا ہے اور زیادہ تر چیزوں کا بیچنا اور خریدنا انہیں ناپنے اور تولنے پر ہی مَبنی ہے (اسی لئے قرآنِ مجید میں کئی مقامات پر اس کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے)۔ صحیح